پاکستان کے حصول کا اصل مقصد نفاذ نظام مصطفیٰؐ ہے :ڈاکٹر جاوید اعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاویداعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے حصول کا اصل مقصد نفاذ نظام مصطفیٰؐ ہے۔ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے حاصل کیا تھا اور رہمارے لاکھوں بزرگوںکاخون اس کی بنیادوں میں موجود ہے۔آج بھی اگر رسول اللہ ﷺ کا نظام رحمت اس ملک میںنافذکردیا جائے تو ملک و قوم کی تمام مشکلات حل ہو جائیں گی اور وطن عزیز زندہ قوموں میں شامل ہو جائے گا۔ جے یو پی اہلسنّت کی واحدنمائندہ سیاسی جماعت ہے جس کے دامن پر غیر ملکی اور ایجنسیوںکی امداد کا کوئی دھبہ نہیں ۔