ندیم بسرا کی سنچری ‘لاہور جرنلسٹ کلب نے ٹیکس بار ایسوسی ایشن کو ہر ادیا
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور جرنلسٹ کرکٹ کلب نے دوستانہ میچ میں لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کو ہر ادیا۔ لاہور جرنلسٹ کلب نے 25 اوورز 244 رنز کا ہدف دیا ۔ ندیم بسرا نے49 گیندوں پے 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور لاہور ٹیکس بار کی ٹیم مقررہ اورز میں 217 رنز بناسکی ۔ علی رضا نے 3 جبکہ کاشف بھٹی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ندیم بسرا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔