جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو بارش سے متاثرہ ٹی ٹونٹی میچ میں ہرا دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 21 رنز سے شکست دیدی۔ بارش کے باعث میچ کو 10 اوورز تک محدود کیا گیا، جنوبی افریقن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا سکی۔ میکسویل کے سوا کینگروز کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا تاہم ان کی 38 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ نگیڈی، مورس اور پہلک وایو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔تبریز شمسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔