عمران خان ڈکٹیٹر کی طرح ملک چلانا چاہتے ہیں:رانا جمیل منج
رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ عمران خان خود ہٹلر ہیں، یوٹرن کا مقصد نقصان سے بچنا ہے، ہٹلر ڈکٹیٹر تھا ،اس کی مثال دے کر ثابت کردیا کہ وہ بھی ایسے ہیں ،فیصلہ اور بات کرنے سے پہلے نہیں سوچتے، انہوں نے کہا کہ برداشت اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، مہذب معاشرے کے لئے برداشت کو اپنانا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ مجبوری میں یوٹرن انہونی بات نہیں لیکن اس کو کوالٹی دینا مضحکہ خیز ہے، انہوں نے کہا کہ بڑا لیڈر ہڈ دھرم نہیں ہوتا، وعدوں کے برعکس اقدامات کمزور لیڈرشپ کی نشانی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے صرف مایوسی پھیلانے پر توانائیاں صرف کر رہی ہے جس سے عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران چین میں کسی قسم کی اسٹرٹیجی لیکر نہیں گئے تھے ، تحریک انصاف حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،موجودہ حکومت کے پاس اپوزیشن کی کردار کشی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں،معیشت کے فروغ کے دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں ۔