با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کیلئے انتظامات مکمل
لاہور(خصوصی نامہ نگار) با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لی گئیں بورڈ کے ترجمان عامر حسین ہاشمی کی کے مطابق سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر کے احکامات پر بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا واہگہ ریلوے سٹیشن پر استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔اس مرتبہ پہلے سے بہتر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔یاتریوں کی سفری سہولیات کے لیے ٹرانسپورٹ ،کھانے پینے رہائش کے لیے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔سیکرٹری بورڈ کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق گورو دواروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے اور بہترین مہمان نوازی کے لیے تمام تر اقدمات کیے جائیں گے ۔ سکھ یاتریوں کے پاکستان میں 10روز ہ دورہ کا شیڈول کے مطابق 21نومبر کو سپیشل ٹرین کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے اور گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں قیام کریں گے ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران 22نومبر کو گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد یاترا کے بعد واپس جنم استھان ننکانہ صاحب قیام کریں گے ۔مرکزی تقریب 23نومبر کو جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں ہو گی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی اور اقلیتی رہنماء شریک ہوں گے اور اس سلسلہ میں گورو دورہ جنم استھان کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے ۔سکھ یاتری 24نومبر کو بذریعہ سپیشل ٹرین گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے۔