نبی کریم ؐ کی ولادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے:شاہد حسین گردیزی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضور اکرمؐ کی آمد پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ جو تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ ربیع الاوّل شریف آتے ہی پوری دنیا کے مسلمان جوش وخروش سے آقا ئے دو عالم سرور کون ومکاں ؐ کی ولادت باسعادت کی خوشی مناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت کی ملک گیر تنظیموں پر مشتمل حقوق اہلسنت محاذ کے سربراہ پیر سید شاہد حسین گردیزی نے محاذ کے دفتر 11 ۔ داتا دربار روڈ میں ہونے والے علماء کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام عیدوں سے بڑی عید اور تمام خوشیوں سے بڑی خوشی سرکارِ دو عالم ؐ ولادت باسعادت کی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں حسب سابق عید میلاد النبیؐ شان وشوکت سے منایا جائے گا۔ سات لاکھ سے زائد عید میلادالنبی ؐ کے جلوس اور محفلیں ملک بھر میں منعقد کی جائیں گی۔