مکرمی! محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے اشتہار شائع ہوا کہ حکومت پنجاب معمر اور محدود آمدنی والے فنکاروں کے لئے خدمت کارڈ کا اجراء کر رہی ہے۔ انہیں ہرماہ خدمت کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے شفاف اور بلاتاخیر ادائیگی ہوگی ۔ بہت سے فنکاروں نے فارم پنجاب آرٹس کونسل میں جمع کرا دئیے۔ خوش قسمتی سے اہل فنکاروں میں میرے خاوند بھی شامل ہیں جن کا تعلق بصری فنون سے ہے۔ اہل قرار دئیے گئے فنکاروں سے ان کے بنک اکائونٹ بھی لئے گئے۔پنجاب بھر سے 500 لوگ کارڈ کے حصول کے حقدار چنے گئے اور جون کے آخری ہفتہ میں انہیں الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں بلا کر 5000 روپے ماہوار کے حساب سے چار ماہ کے 20000 کے چیک تقسیم کردئیے گئے اورکہاگیا کہ آئندہ ادائیگی خدمت کارڈ کے ذریعہ ہوا کرے گی۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ خدمت کارڈ نہیں ملے۔ تاہم اس سال جون میں ایک سال کی ادائیگی چیک کے ذریعے کر دی گئی اس کے بعد ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہے۔ اگر یہ سکیم ختم کر دی گئی ہے تو ٹی وی پر اعلان کرکے معمر اور مجبور فنکاروں کو اذیتے سے چھٹکارا دلا دیں۔ (ایک معمر فنکار کی بیوی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024