مکرمی! ضلع ننکانہ صاحب کے شہر سید والا کے محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق یہاں کا مرکزی قبرستان 32 کنال پر مشتمل ہے‘ لیکن قبضہ مافیا 24 کنال اراضی پر قابض ہو گیا ہے۔ پختہ عمارتیں ‘پختہ گلیاں اور بجلی تک فراہم کی جا چکی تھی۔ اہل اقتدار ووٹوں کی خاطر قبضہ مافیا کو بنیادی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ چند روز قبل شہریوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے انکوائری آفیسر تحصیلدار معین بٹ کو معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے بھیجا تھا جنہوں نے موقع کی تصاویر بنا کر ڈپٹی کمشنر کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ بعدازاں کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب دیگر محکموں کے عملہ کے ہمراہ بھاری مشینری لیکر پہنچے۔ آپریشن شروع ہونے لگا‘ لیکن اچانک روک دیا گیا۔ پھر ایسا رکا کہ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔اہالیان سید والا انسانیت کے نام پر وزیراعلیٰ اور وزیراعظم عمران خان سے انصاف کے طالب ہیں۔ (شیخ عبدالنعیم سید والا ننکانہ صاحب)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024