مکرمی! دی پنجاب پنشنرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے ارکان حکومت پنجاب سے درج ذیل مطالبات کی منظوری کی درخواست کرتے ہیں۔ پنشن اورمیڈیکل الائونس میں مہنگائی کے تناسب سیاضافہ کیا جائے۔ گزشتہ تین مالی سالوں میں محکمہ خزانہ نے پنشن میں اضافہ کیا لیکن میڈیکل الائونس میں کوئی اضافہ نہ کیا گیا۔ لہٰذا میڈیکل الائونس میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہے۔ حکومت پاکستان نے پنشنرز کی سہولت کیلئے پنشن کی ادائیگی بنک اکائونٹ میں آن لائن کر دی ہے۔ سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر پنشن پیمنٹ آرڈر (PPO) جس میں پنشنرز کے کوائف درج ہوتے ہیں دیاجاتا ہے، جو اب دفتر اکائونٹ جنرل نے ضبط کر لیا ہے۔ لہٰذا پنشنرز کی سہولت کیلئے ضروری کوائف کے ساتھ سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے۔ گزیٹڈ آفیسر دورانِ ملازمت تصدیق کرنے کے اہل ہوتے ہیں انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کاغذات کی تصدیق کرنے کا اختیاردیا جائے۔ (ابصار عبدالعلی۔ صدر ۔ پنجاب پنشنرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024