سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر 19نومبر کو سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلی شہباز شریف، حمزہ شہباز، راناثنااللہ، دانیال عزیز اور پرویز رشید سمیت 139 نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹان کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024