پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ , بھارت کو جارحیت پر ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا :پاکستان
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملے اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیزہ پیر، چریکوٹ اور بٹل سیکٹر میں شہریوں پر فائرنگ غیر اخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ ہے بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں لہذا بھارت کی جارحیت پر ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا۔