اقوام متحدہ ہر سال نومبر کے تیسرےاتوار کو حادثات میں جابحق اور زخمی افراد کی یاد میں دن مناتی ہے۔جس کا بنیادی مقصدٹریفک حادثات میں جانبحق اورزخمی افراد کویاد رکھنا اورحادثات کا باعث بننے والی وجوہات سے سبق سیکھتے ہوئے سفر کرنا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس ورلڈڈے آف ری میمبرنس فار روڈ ٹریفک ویکٹم کے سلسلہ میں ٹریفک سمینار اورآگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد،TRSFکے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی ،اٹلس ہنڈا کے سیفٹی مینجر تسلیم شجاع سمیت ٹرانسپورٹرز اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رائے اعجازا حمد نے کہا کہ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی روڈ ایکسیڈنٹ میں اب تک لاکھوں خاندانوں کے جگر گوشے قبر کی اغوش میں جا چکے ہیں۔دنیا بھر میں روڈ حادثات میں اموات کی وجہ پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کا دوران ڈرائیونگ غیر ذمہ دارانہ رویہ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے۔جس کی سزا نہ صرف ڈرائیور کو بلکہ دیگر شہری بھی اس کی زد میں آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے گئے اور ان کی پاسداری کرنے میں انہی کا فائدہ ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام،شہریوں کو بھرپورآگاہی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر شہریوں کی شمولیت کو یقینی بنا رہی ہے۔حادثات سے بچاؤ اور احتتیاطی تدابیر بارے شہریوں میں مسلسل ٹریفک آگاہی لیکچرز دیئے جا رہے ہیں تقریب کے اختتام میں چیف ٹریفک آفیسر نے شرکاء کے ساتھ حادثات میں جابحق افراد کیلئے دعا مغفرت بھی کی۔ بعدازاں شہریوں،بچوں اور ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ بند روڈ پر ٹریفک واک کی گئی۔ وا ک کے دورا ن شرکاء نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر حادثات کاشکار ہونے والے افراد کی تصاویر اور حادثات سے بچاؤ بارے مختلف پیغامات درج تھے۔آج سٹی ٹریفک پولیس فیصل چوک مال روڈ پر حادثات میں جابحق افراد کے لواحقین کے ہمراہ شمعیں روشن ، ٹریفک واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کرے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024