میں ہمت نہیں ہاروں گا دوبارہ محنت کروں گا،محمد حفیظ
لاہور(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد پروفیسر میدان میں آ گئے ہیں اور ایسا بیان جاری کیا ہے کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن پر محنت کرنے اور دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا آئی سی سی کی جانب سے بالنگ ایکشن کی رپورٹ کے بارے میں جان کر افسوس ہوا۔ اس سے میرا عزم نہیں ٹوٹے گا اور میں ہمت نہیں ہاروں گا۔