صحافیوں اور این پی سی ممبران کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیئے اجتماعی دعا کا اہتمام
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)نیشنل پریس کلب راولپنڈی کیمپ آفس کے زیر اہتما م وفات پانے والے صحافیوں اور این پی سی ممبران کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔دعا مہتمم دارالافتاء و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جمیعہ علماء اسلام پاکستان پوٹھوہار ٹائون مولانا قاری محمد قاسم ملک نے کروائی ۔س موقع پر این پی سی کے ممبر اور روزنامہ دنیا کے سنئیر فوٹو جرنلسٹ امجد چوہدری، سینئر کارسپانڈنٹ اب تک ٹی وی سلطان شاہ کی بڑی ہمشیرہ ، نیوٹی وی کے رپورٹر اویس اور اے پی پی پی راولپنڈی بیورو کے رپورٹر طاہر چوہدری کے پھوپھی زاد بھائی ، جناح اخبار کے بیورو چیف اقبال ملک کی پھوپھی، روزنامہ جنگ اسلام آباد کے بیوروچیف طاہر خلیل کے بڑے بھائی،روزنامہ ایکسپریس کے سینئررپورٹر ذوالفقار بیگ کے چچا، سنئیر صحافی حبیب الرحمٰن،92ٹی وی کے رپورٹر منصور ستی کی دادی اماں،روزنامہ دن کے رپورٹر یا سر عباسی کے بڑے بھائی ،جیوٹی وی کے اویس یوسف زئی کے والد،سینئر صحافی مسعود عبدالرحیم کے بھائی اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔دعائیہ تقریب میں انچارج راولپنڈی پریس کلب عابد عباسی ،جوائنٹ سیکرٹری این پی سی شکیلہ جلیل ،ممبر گورننگ باڈی گلزار خان ،فوٹو جرنلسٹس کی نمائندگی کے لیے لطیف عادل سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔