ناصر عباسی کی وفات پر اندرون و بیرون ملک سے سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہا تعزیت
مری(نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ ن کے ہر دلعزیز مقامی ہنماء اور محمد نواز شریف کے جانثار کارکن ناصر عباسی کی وفات کر متعدد مکاتب فکر کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے سرگرم رکن محمد ظہیر عباسی سمیت دیگر متعدد ممالک میں مقیم مسلم لیگی کارکنوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے ان کی وفات کو مسلم لیگ ن مری کیلئے نا قابل فرموش قرار دیا اور کہا کہ انشاللہ وہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ان کی روح کو ایصال ثواب پہنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔اس سلسلے میں بیرون ملک سے مرحوم کی دعائے مغفرت کیلئے محفلوں کا بھی انعقاد ہو رہا ہے ۔