جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کی مجلس عمومی کا اجلاس
مری(نامہ نگار خصوصی )جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کی مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میںآمدہ انتخابات میں امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کے بعد ایک 6رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو یکم دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کوحتمی شکل دے کرضلعی جماعت کوارسال کردے گی،کمیٹی اراکین میں ارشدعباسی،قاری راشدنواز،قاری نویداحمدعباسی،ندیم اخلاص عباسی،مولاناالیاس عباسی،قاری ظفرالاسلام سیفی شامل ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی مری کی جنرل کونسل کے ممبران کاکہناتھاکہ جمعیت علماء اسلام آمدہ انتخابات میں بھرپورکرداراداکرے گی۔اورمیدان میں ڈٹ کر مخالف جماعتوں کامقابلہ کیاجائے گا۔