ظہیر الدین بٹ کی ڈائیریکٹر سیکورٹی سے ملاقات
واہ کینٹ (نامہ نگار) واہ کینٹ میں دوسرے شہروں سے آنے والے شہریوں سے بطور مہمان آنے والوں کو بیریئرز سے داخلہ نہیں دیا جاتا جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ روز سابق بورڈ ممبر پی او ایف ظہیر الدین بٹ نے ڈائیریکٹر سیکورٹی سے ملاقات کر کے انہیں عوامی مشکلات سے آگاہ کیا ڈائیریکٹر سیکورٹی نے سیکورٹی کے تمام لوازمات کو برقرار رکھتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔