حکومت راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائے: علامہ زاہد جیلانی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلامی تعلیمات پر عمل کئے بغیر حکومت موجودہ بحران سے نجات حاصل نہیں کر سکتی‘ ہمارے تمام مصائب اور مشکلات کی سب سے بڑی وجہ نبی اکرمؐ کی سیرت طیبہ اور تعلیمات سے روگردانی ہے‘ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان ضلع اسلام آباد کے رہنما قاری زاہد جیلانی سیالوی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کرنے والوں کو منظرعام پر لایا جائے اور قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی شرانگیزیوں کو بند کیا جائے‘ حکومت فی الفور راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔