میاں اسلم کی آئی نائن مر کز تاجر یونین کے عہدے داران کو مبارکباد
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے آئی نائن مر کز کی نو منتخب تا جر یو نین شاہین تاجر اتحاد کے صدر خو اجہ خلیل سالار اوردیگر عہدے داران سے ملاقات کی اور انھیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری اور جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنماء محمد سفیان عباسی اور چوہدری طارق گجر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہم اُمید کر تے ہیں کہ نو منتخب یو نین بلا کسی تعصب کے تاجر برادری کی خد مت کا فر یضہ سر انجام دیتی رہے گی اور حکو مت اور تاجر برادری کے درمیان مسائل کے حل کے لیے پل کا کردار ادا کر ے گی ۔