نشتر میں داخل ڈی آئی خان کے رہائشی میں ایڈز کی تصدیق‘ آئسولیشن وارڈ منتقل
ملتان( سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج مریض میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی 55 سالہ تشخص چند روز سے نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 11 میں زیر علاج تھا گزشتہ روز مریض کی ایڈز کی رپورٹ پازیٹو آنے پر اس کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا ہے واضح رہے کہ مریض کو سخت بخار میں مبتلا ہونے پر نشتر لایا گیا تھا جہاں اس کے دیگر ضروری اور ابتدائی ٹیسٹوں کے علاوہ احتیاطً ایڈز کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔