استاد کو پیشے سے عشق کرنا ہو گا بہترین نسل تیار ہو گی: ڈاکٹر طاہر امین
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طاہر امین نے کہا کہ ایمرسن کالج نے بہت بڑے بڑے ہیرے پیدا کئے ہیں آج کے طلبہ محنت کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ آنے والا دور صرف ایمرسونینز کا نہ ہو اب پرانا دور ختم ہو چکا ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں خوب محنت کرنا وہ گی اور استاد کو اپنے پیشے سے عشق کرنا ہو گا تب ہی ہم ایک بہترین نسل تیار کر سکتے ہیں استاد کبھی بھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ایمرسن کالج میں دی ایمر سونیئنز کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے تمام ایمر سونیئنز کے عہدے داروں کو مبارک باد دی کہ انہوں نے یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے ناموں کو یاد رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی سے متعلق ایمرسن کالج کے جتنے بھی مسائل ہیں جلد حل وہ جائینگے انہوں نے طلبہ سے کہا کہ دیانتداری سے علم حاصل کریں اور اپنے آپ کو عملی زندگی کیلئے تیار کریں اور بہترین مقام حاصل کریں صدر ایمر سونیئنز مولوی سلطان عالم انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ایمرسن کالج پاکستان کا سب سے بڑا کالج ہے اس کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات پاکستان اور پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو ایک بڑی تقریب میں دعوت دی جائیگی اور ایمرسن کالج کے تمام مسائل حل ہو جائینگے دی ایمر سونیئنز اساتذہ اور طلبہ کیلئے اپنا مثالی کردار ادا کر ینگی تقریب سے ڈںاکٹر انوار احمد‘ طارق محمود قریشی‘ فروغ نوید ڈاکٹر محمد سلیم‘ ڈاکٹر نعمت الحق‘ محمد شکیل چودھری‘ پروفیسر محمد اسلم ملک نے بھی خطاب کیا‘ وائس چانسلر ڈاکٹر امین نے آخر میں 20 ذہین طلباء و طالبات کو دی ایمر سونیئنز کی جانب سے گولڈ میڈل تقسیم کئے اور نو منتخب عہدڈے داروں سے حلف لیا۔