برائلر ، بکرے کے گوشت ، ایل پی جی ، کیلا ، آٹا چاول ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
ملتان (سٹاف رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 16نومبر2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں2.32فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘09اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ24اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میںچکن گوشت(فارمی)‘ایل پی جی سلنڈر‘گوشت پلیٹ‘ فارمی انڈے‘مٹن گوشت‘الیکٹرک بلب‘کیلے‘ آٹے کا تھیلا‘جلانے والی لکڑی‘سرخ مرچ پسی ہوئی‘گڑ‘ گھی‘سرسوں کا تیل‘کوکنگ آئل‘ چاول(اری)‘بریڈ‘ چاول باسمتی ٹوٹا کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر ‘پیاز‘دال ماش‘آلو‘ دال مونگ‘ادرک‘ چینی‘ دال چنا کی قیمتوں میں کمی جبکہ گوشت ہڈی والا‘تازہ ودھ‘دہی‘ ڈیزل‘ پٹرول‘ ہاکی آکٹین‘ مٹی کا تیل‘لیڈیز سینڈل‘چائے‘نمک‘پتی‘دال پلیٹ‘سگریٹ‘ کپڑا‘بجلی کی قیمت‘گیس چارجز‘لوکل کال ‘ماچس‘اور صابن کی قیمتوں میں استحکام رہا۔