محکمہ تعلیم سکولز کے گریڈ 19 کے 38 افسران کیلئے پرموشن لنک ٹریننگ 20 نومبر سے شروع
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت )محکمہ تعلیم سکولز کے گریڈ 19کے 38افسران و سکولز سربراہان کی گریڈ20میں ترقی کے لئے پرموشن لنک ٹریننگ سوموار 20نومبر سے شروع ہوگی ۔ ٹریننگ کا دورانیہ2ماہ پر مشتمل ہو گا۔ ان میں ملتان سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری زنانہ نصرت فردوس‘ پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل6نمبرچونگی احمد فاروق ملغانی اور پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون پروین اختر شامل ہیں۔