پولیس ٹیم نے شراب و منشیات فروشوں منیر‘ سجاد‘ شاہد ندیم اور منیر کو گرفتار کرکے 155 لٹر اور 14 بوتل ولایتی شراب جبکہ 1400 گرام ہیروئن برآمد کرلی
ملتان (کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ دولت گیٹ رانا ظہیر بابر کی سربراہی میں سب انسپکٹر خضر حیات اور کانسٹیبلوں مختار اور مشتاق وغیرہ پر مشتمل پولیس ٹیم نے شراب و منشیات فروشوں منیر‘ سجاد‘ شاہد ندیم اور منیر کو گرفتار کرکے 155 لٹر اور 14 بوتل ولایتی شراب جبکہ 1400 گرام ہیروئن برآمد کرلی جبکہ آکڑہ جوا میں ملوث منیر احمد کو گرفتار کرکے وٹک رقم برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔