گگو منڈی: رشوت نہ دینے پر دھمکیاں سٹی چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے‘ ثمینہ سہگل کی پریس کانفرنس
گگو منڈی (نامہ نگار) سٹی چیئرمین گگو نے بے گنا ہ دما د کو پولیس سے رہا کر وانے کیلئے بر طانوی شہر ی خاتون سے پا نچ ہزار پو نڈ کا مطالبہ کر دیا انکا ر پر سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں ،خاتون کا پریس کانفر نس میںالزام تفصیلات کے مطابق بر طانو ی شہریت کی حامل خا تو ن ثمینہ سہگل نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ اُس کے داما د جمیل احمد عرف جمی کیخلا ف تھا نہ گگو منڈی میں زیادتی کے الزام میں جھو ٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے اُسے گرفتار کر رکھا تھا اُسے جب اس بات کی اطلا ع ملی تو وہ یو کے سے پاکستان پہنچی اور یہاں آکر سٹی چیئرمین گگو چوہدری نعیم اعجاز سے ملا قا ت کی جس نے میرے داما د کو رہا کر وانے کیلئے پانچ ہزار بر طانوی پو نڈ طلب کیے اور کہا کہ یہ رقم جو مختلف پولیس آفیسرز کو بطو ر رشوت دینی ہے لیکن میں نے اُس کی با ت نہ ما نی اور اپنے طور پر جمیل احمد کی بے گنا ہی کے ثبو ت پو لیس کو مہیا کر دیے اور پولیس نے آج میرے داما د کو رہا کر دیا جس پر نعیم اعجاز سیخ پا ہو گیا اور مجھے سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دینے لگا ثمینہ سہگل نے پریس کانفرنس میں اور تحر یر ی در خواست کے ذریعہ پولیس حکا م سے مطالبہ کیا ہے کہ نعیم اعجا ز کے خلاف دھمکیاں دینے اور پولیس کے نام پر رقم ہتھیا نے اور بلیک میل کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جا ئے اس سلسلہ میں جب چئیر مین چوہدری نعیم اعجا ز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا بھا ئی وسیم اعجا ز بھی بر طانیہ میں مقیم ہے ثمینہ سہگل اس کے حوالے سے مجھے ملی اور میں نے اُس کی مدد کی میں نے اُس سے کسی قسم کی رشوت کا مطالبہ نہیں کیا۔