مظفر گڑھ کے لیگی ارکان اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں میں 8 ارب کی کرپشن کی : جمشید دستی
شاہ جمال(نامہ نگار)ضلع مظفر گڑھ کے لیگی ارکان اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں میں آ ٹھ ارب روپے کی کرپشن کی ہے ،ایک ایم پی اے کے بھائی چاچے مامے کزنز اور بھتیجے ٹھیکیدار ہیں، ان کے خلاف مقدمات نیب کورٹ میں درج کرا ئوں گا۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین عوامی راج پارٹی،ایم این اے جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ کے لیگی ارکان اسمبلی نے حاصل ثبوتوں کے مطابق آ ٹھ ارب روپے سے بھی زیادہ کی کرپشن کی ہے جن کے خلاف نیب کورٹ میں اپنی مدعیت میں کاروائی کیلئے عنقریب درخواست دوں گا،انہوں نے بتایا کہ ملک قسور لنگڑیال خود ایم پی اے ان کے بھائی ملک عبداللہ فہد لنگڑیال اور ملک عمر لنگڑیال کو انہوں نے جنگلی ہاتھی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ان کے چاچے مامے کزنز اور بھتیجے ٹھیکیدار ہیں سیوریج سکیموں میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیااقتدار کے آ خری چھ ماہ میں ملک عبداللہ نے بھائی کے ایماء پر حلقہ پی پی 257کی تمام یونین کونسلز میں کسان زرعی کمیٹی کے نام سے تنظیم بنا کر اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کو شامل کر کے کسانوں کے نام پر شوگر ملز انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کا پرو گرام بنا لیا ہے جس کی نہ صرف شدید مذمت کی بلکہ کہا کہ ان ساڑھے چودہ سالوں میںایم پی اے نے پٹواریوں،گنے کے بروکروں اور فوڈ سنٹروں پر اپنے عزیز واقرباء کے ذریعہ کسانوں کا ہی لہو پیا ہے لینڈ ریکارڈ میں ردو بدل کروا کر اربوں کی ز مینیں بھی خورد برد کر لی ہیں ا نہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو ہزاروں بوریوں پر مشتمل گندم کا بار دانہ دلوایا گیا جن کے نام ایک مرلہ بھی کاشت نہ تھی اب کسان زرعی کمیٹیاں بنا کر کسانوں کے ذریعہ مل انتظامیہ اور فوڈ سنٹروں کے عملہ کو بلیک میل کرنے کا پرو گرام بنا رہا ہے انہوں نے علاقہ کے کسانوں کو ان سازشوں سے آ گاہ کرتے ہو ئے خود ان کے مسائل حل کرنے کا اعلان کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قیوم جتوئی اور نواب زادے قصہء پارینہ بن چکے ،معظم جتوئی پی ٹی آ ئی سدھار چکے ۔ ملک مصطفی کھر کو پی ٹی آ ئی میں شامل کر کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی گئی میں حیران ہوں عمران خان کونسی تبدیلی ان کے ذریعہ لائیں گے۔