خیبر پی کے: احتساب جاری‘ رواں سال 1400 پولیس افسروں‘ اہلکاروں کو سزائیں ہوئیں
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے۔ رواں سال 1400 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں‘ سزا پانے والوں میں 2ڈی ایس پی اور 16 انسپکٹر شامل ہیں۔ سزا پانے والو ںمیں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں‘ لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے۔