افسران و اہلکار اپنے پیشہ وارانہ فرائض ذمہ داری اور دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں
مظفرگڑھ،محمود کوٹ(نامہ نگار) ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم پنجاب ہائی وے پیٹرول کی پوسٹوں پر تعینات افسران و اہلکار اپنے پیشہ وارانہ فرائض ذمہ داری اور دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں، انہوںنے پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ ہیڈ محمد والہ نے رواں ماہ کے دوران دفعہ 115/MVOکے تحت 101موٹر سائیکل بند کئے،عوام الناس کو ہیلپ لائن1124کے تحت 3اور جنرل امداد 13فراہم کی گئیں، 4سلو موونگ وہیکل کو ریفلکٹر لگائی گئے ، ہیڈ محمد والہ کے بیٹ ایریا میں 5عارضی ناجائز تجاوزات اور ایک مستقل ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، مال مویشی والے 3ٹرکوں کی پڑتال کی گئے اور درج کی گئیں ہیں۔