یو سی 39 میں گیس پائپ لائنوں کی تنصیب کا کام جلد شروع ہوگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایم ایس ایف (ن) کے مرکزی ترجمان اور یونین کونسل 39 چٹیاں ہٹیاں کے کونسلر اکرم خان مہمند نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے لوپریشر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے یونین کونسل 39 کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی نئی پائپ لائنوں کا کام اسی ماہ شروع ہو جائے گا جس سے گیس کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا اور اس کا افتتاح سابقہ ایم این اے ملک شکیل اعوان جلد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 39 کی امن مصالحتی کمیٹی کے ممبران اور علاقہ معززین کے مختلف وفود ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یونین کونسل میں پولیس کی طرف سے امن و امان کے حوالے سے کئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں اور علاقے میں جوئے کے اڈے اور منشیات فروشی کے خاتمے کو اولین ترجیح دینے پر ایس ایچ او تھانہ وارث خان چوہدری ریاض اور ان کے پورے عملے کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سی پی او راولپنڈی کو ایک فرض شناس افسر کو تعینات کرنے پر اہلیان یونین کونسل ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ وہ علاقے میں گشت کا نظام اور بہتر کریں گے تاکہ جرائم کے خاتمے کے لئے عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں اکرم مہمند نے مزید کہا کہ علاقے میں تجاوزات کا خاتمہ تاجروں کے ساتھ مل کر کریں گے۔ وفود میں کونسلر چوہدری محمود الحسن سلمان چراغ ممبران امن مصالحتی کمیٹی شبیر بھٹی شیخ محمود ملک عاصم بابر شاہ ملک شاہد ندیم رجب علی ملک طاہر احسان اﷲ خان مظہر حسین حاجی شفیق کھوکھر‘ ملک حمزہ‘ شیخ راشد اور دیگر شامل تھے۔