پولیو مہم 20 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، پنجاب میں ایک کروڑ 85 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جا ئینگے
لاہور (نیوز رپورٹر) ملک بھر میں پولیو کی قومی مہم 20 سے 24 نومبر تک منعقد کی جا رہی ہے۔ مہم پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں بھی منعقد کی جائیگی۔ لودھراں میں پولیو کیس اور مثبت ماحولیاتی نمونوں کی وجہ سے اس مہم میں لاہور، راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ اس سلسلے میں وزیربرائے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے ا ضلاع کوہدایات جاری کی ہیںکہ اس مہم کو مکمل تیاری کے ساتھ کامیاب بنایا جائے۔ پنجاب میں مہم کے دوران تقریباً ایک کروڑ 85 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ مہم کیلئے صوبہ بھر میں 44ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر یونین کونسل میں گھر گھر جا کر پولیو سے بچائو کے قطرے بچوں کو پلائیںگی۔