250 ہندو یاتری کل پاکستا ن آئیں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت سے250 ہندو یاتریوں کا وفد شادانی دربار تیرتھ حیات پتافی میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے پیدل کل پاکستان آئے گا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق خان وزیر و دیگر بورڈ افسران کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر انکا استقبال کریں گے ۔ ہندو یاتریوں کا وفد لاہور سے صوبہ سندھ میں واقع شادانی دربار حیات پتافی جائے گا جہاں پر وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے، ہندو یاتری سادھو بیلہ مندر سکھر، گھوٹکی، کانپور کا بھی دورہ کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔