ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر14 ٹریفک حادثات ،17فرادزخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر14 ٹریفک حادثات میں17فرادزخمی ہوگئے کوئی جانی نقصان نہیں ہواریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں8ڈرائیورز،5 مسافراور4 راہگیر زخمی ہوگئے جن میں 12مرداور5 خواتین شامل ہیں۔