پی ٹی آئی کے وفد کی شاہد گیلانی کی قیادت میں دھرنے میں شرکت اور تحریک کے مطالبات کی حمایت
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما سید شاہد گیلانی کی قیادت میں ملک عبدالصبور جاوید جنجوعہ اور ساجد اعوان پر مشتمل وفد نے فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے میں شرکت کر کے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر شاہد گیلانی نے تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبات فی الفور منظور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ختم نبوت کے ایشو پر چوری کا مال برآمد ہو چکا ہے اب چور ڈاکو کو سزا ملنی چاہئے۔