دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والے مولانا امتیاز حسین شاہ سمیت 14علماء اور کارکن گرفتار
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعہ کے روز فیض آباد میں تحرکی لبیک پاکستان کے دھرنے میں شرکت کے لئے بری امامؒ نور پور شاہان سے جلوس کی صورت میں آنے والے مولانا سید امتیاز حسین شاہ کاظمی سمیت چودہ علماء اور کارکنوں کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا اس موقع پر شرکاء جلوس پر تشدد بھی کیا گیا۔ اس کا اعلان دھرنے کے کنٹینر سے کیا گیا اور گرفتاریوں کی پر زور مذمت کی۔