ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین رکنی گینگ کوگرفتارکر لیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ اسے مخبر نے اطلاع دی تھی کہ ڈھوک مائی سرورکے علاقہ میں ڈکیت گروہ موجود ہے جس پر ریڈ کر کے ملزمان جاوید،اکرام مسلح پستول 30بور معہ4روند،ختیم عباس مسلح پستول30بور معہ3روند برآمد کرلئے ۔