جعلی اجازت ناموں پر کالے شیشوں والی گاڑیاں چلانے والے تین ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نون پولیس نے کارروائی کرکے وفاقی دارلحکومت میں جعلی اجازت ناموں پر کالے شیشوں والی گاڑیاں چلانے اور جعلی اجازت نامہ تیار کرنے والے تین ملزمان گرفتارکرلئے جعلی اجازت نامے بھی قبضے میں لے لئے گئے ایس ایچ او تھانہ نون انسپکٹر نذرمحمد قریشی کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ جھنگی سیداں اور سیکٹر I-14 سے گاڑی نمبر LX-856 ٹیوٹا کرولا اور SLA-1070ٹیوٹا کرولا کو مشکوک جان کر روکا اور ڈرائیور سے کالے شیشوں سے متعلق دریافت کیا جس پر ڈرائیور نعمت اللہ سکنہ مہمند ایجنسی اور طاہر خان سکنہ مہمند ایجنسی نے منسٹری کے جاری شدہ اجازت نامے پیش کیئے جو تصدیق کروانے پر جعلی پائے گئے جن کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات 198/17اور 200/17 زیر دفعہ 420/468/471 ت پ درج کر لئے۔