ولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم عبدالمجید سے 1220گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر ائے
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد ساجد سے 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد عثمان سے 2بوتل ، ملزم محمد عرفان سے 2بوتل ، پولیس تھانہ گل گشت نے ملزم وقاص سے 332گرام چرس ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عبدالجبار سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عبدالرشید سے 4560گرام بھنگ ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم طارق سے 08لیٹر ، ملزم عبدالرزاق سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم عبداللہ سے 120لیٹر ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم عبدالمجید سے 1220گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر ائے۔ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان بشیر ، کامران ،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اصغر ، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم منظور احمدکو بھیک مانگنے پر مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان اسمٰعیل ، عبداللہ ، عبدالرحمن ، احمد حسین، پولیس تھانہ الپہ نے ملزمان منور، امام بخش، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم شعیب کو گیس ریفلنگ کرنے پر جبکہ پولیس تھانہ الپہ نے ملزمان عمران ، اکبر، جاوید، شکیل ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان رمضان ، خالد محمود ، فیاض ، شکیل غیر قانونی پٹرول کی فروخت کرنے پر مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم فہیم ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد شہزاد ، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان ساجد، شریف، نذیر احمد ، اعجاز ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم سراج کو تیزر فتاری سے گاڑیاں چلانے پر مقدمات درج کرلئے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران82نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔ملتان پولیس نے 31مجرمان اشتہاریوںجو مختلف جرائم میں ملوث تھے کو گرفتار کرلیا۔