نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائیگا، شیخ رشید
راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہو جائیگا اور مسلم لیگ (ن) کی شاہد خاقان عباسی قیادت کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر ضروری ہے کہ الیکشن شفاف ہوں ٗمیں عمران خان کا ساتھی ہوں اگر وہ کہتے ہیں کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے 188 اراکین قومی اسمبلی میں سے ایسے 50 اراکین کی لسٹ دے سکتے ہیں جو (ن) لیگ کے ہوتے ہوئے بھی فاصلے پر ہیں۔