دھند میں کمی ، تمام قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھل گئیں
اسلام آباد(آئی این پی ) بارش اور دھند میں کمی کے بعد تمام قومی شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھل گئیں، موٹر وے پولیس نے دوران ڈرائیونگ ڈرائیوروں کو چوکنا کے علاوہ نیند اور اونکھ سے بیدار رکھنے کے لئے ویک اپ کالز کا سلسلہ شروع کردیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر اسپیشل پٹرولنگ کی گئی۔ رات گئے گاڑیوں کو کھڑے کرکے ڈرائیوروں کو اسپیشل ویک اپ کالز کی گئیں۔