لائبیریا میں خدمات سرانجام دینے والے 69 پاکستانی افسروں کے لئے امن میڈ ل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) لائبیریا میں اقوام متحدہ مشن نے وسطی افریقی ملک میں امن اور استحکام کے لئے خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے طبی دستے کے 69 افسروں کو امن میڈلز سے نوازا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق لائبیریا کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے فرید ظریف نے مانو رویا میں کیمپ ابوجا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ان افسروں کو میڈلز لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان امن فوجیوں کی تعریف کی اور کہاکہ ان افسران نے دنیا بھر میں امن کے قیام اوردیگر ملکوں میں خدمات سرانجام دے کر عزت اور نام کمایا ہے۔