ملتان کے نوجوان نے پاکستان کا پہلا سوشل میڈیا نیٹ ورک متعارف کرادیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت لاتے ہوئے ملتان کے رہائشی نوجوان نے پاکستان کا پہلا سوشل میڈیا نیٹ ورک ’’او کے کرو‘‘ کے نام سے متعارف کروا دیا ہے اس ویب سائٹ میں مقابل سے بہتر اور نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ان خیالات کا اظہار اویس شہزاد نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے فیس بک گوگل اور باقی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس بارے سٹڈی شروع کی اور پی ایچ پی پروگرام لینگویج میں کام شروع کیا میرے اس مقصد نے جوش تب پکڑا جب فیس بک اور یو ٹیوب پر گستاخانہ پوسٹس آئیں تب اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ ہمارا اپنا سوشل میڈیا بھی ہونا چاہئے اور میں نے اپنے والد سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی اور انہوں نے مجھے قرآن پاک ریسرچ کرنا سکھایا تب مجھے معلوم ہوا کہ سوشل سسٹم کو اسلام نے متعارف کروایا تھا اور اس طرح میں Amokey.com کے نام سے پہلا پاکستانی سوشل میڈیا نیٹ ورک متعارف کروانے میں کامیاب ہوا اور سلوگن ’’OK‘‘ کر دیا انہوں نے کہا کہ اپنے شوق اور کچھ نیا ہونا چاہئے کی بنیاد پر ’’اوکے کرو‘‘ کو شروع کیا اس کیلئے جن پروگرام لینگویجزکا استعمال کیا گیا ہے ان میں سے کچھ تو ہماری یونیورسٹیز میں پڑھائی بھی نہیں جاتی ہیں اور جب مقابل کا سوچتا تھا تو بہت پریشان بھی ہو جاتا تھا پورے سوشل نیٹ ورک کی ہیڈ لائن کیلئے Trending کا آپشن بھی دیا گیا ہے اسی وجہ سے اس کا سلوگن’’OK‘‘ کر دیا ہے انٹر نیشنل ریٹنگ میں آنے کی وجہ سے اب پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہو گیا ہے جن کا اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے۔