عالمی طاقتیں خطہ میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کریں‘ ناصر جنجو عہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جرمنی کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان نے گزشتہ روز مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور ان سے پاک بھارت تعلقات کی تازہ نوعیت کے بارے میں دریافت کیا۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشیر سلامتی نے جرمن نمائندے کو بتایا کہ ، حالات کو بہتر بنانے کیلے پاکستان اور بھارت کو تنازعات کے حل کی خاطر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ بھارت، پاکستان کیلئے دو محاذ گرم کر رہا ہے اور یہ صورتحال خطہ کے امن کیلئے نیک شگون نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی طاقتیں اس خطہ میں امن کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ، سب سے زیادہ پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ افغان جنگ جیتنے کی کوشش کرنے کے بجائے، اس جنگ کو پرامن سیاسی ذرائع سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔