آغا مسعود شورش کو ملازمت سے سبکدوش کر د یا گیا
اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز آغا مسعود شورش کو زائد العمر ہونے کے فیصلہ کی روشنی میں ملازمت سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ یا مستقل ملازمین کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود بدستور کام کرتے رہنے کے حوالے سے وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملازمت کی عمر مکمل کر لینے‘ اداروں کو مالی نقصان پہنچانے اور ان کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کو فی الفور سبکدوش‘برخواست کر دیا جائے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اس ڈائریکٹیو کی روشنی میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز کو نوکری سے فارغ کرنے کی فائل پر دستخط کر دیئے۔ اس بارے میں وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔