بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کا خصوصی سالانہ جنرل اجلاس یکم دسمبر کو منعقد ہوگا
دہلی (آئی این پی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کا خصوصی سالانہ جنرل اجلاس یکم دسمبر کو منعقد ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سیریز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی سی سی آئی کا سالانہ جنرل اجلاس یکم دسمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے خلاف باہمی سیریز کے علاوہ بھارتی ٹیم کے 2019 سے 2023 تک فیوچر ٹورز پروگرام، سابق آئی پی ایل فرنچائز کوچی ٹسکرز کریلا کے بی سی سی آئی پر 850 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوی اور راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی منسوخی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر کوچی ٹسکر کریلا فرنچائز کو معطل کیا تھا تاہم سی جے آئی لاہوتی کی سربراہی میں قائم ثالثی پینل نے معطلی کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔