پانچواں آل پنجاب شیخ داؤد ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ پاک فائٹر فٹبال کلب مظفر گڑھ اور فیصل شہید فٹبال کلب کبیروالا کے درمیان کھیلا گیا
ملتان( سپورٹس رپورٹر) پانچواں آل پنجاب شیخ داؤد ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ پاک فائٹر فٹبال کلب مظفر گڑھ اور فیصل شہید فٹبال کلب کبیروالا کے درمیان کھیلا گیا جوکہ فیصل شہید فٹبال کلب کبیروالا نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح چوہدری شفقت اور عدنان ڈوگر نے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی رانا باقر، مظہر ڈانگر ودیگر شائقین اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔