پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 27 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 27 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی ٗقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سردار نزاکت علی نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس کمپنی، اسلام آباد ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کھلاڑی شامل ہیں، چمپئن شپ 30 نومبر تک جاری رہے گی۔