ایک بار شوٹنگ کے دوران ان کا پاجامہ نیچے سے پھٹ گیاتھا بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی
ممبئی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے تازہ انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک بار شوٹنگ کے دوران ان کا پاجامہ نیچے سے پھٹ گیاتھا۔ انٹرویومیں ویرات کوہلی نے بتایا کہ ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک اشتہار شوٹ ہورہا تھا جس میں مجھے سپرہیرو کا کردار ملا تھا مجھے جو سوٹ ملا وہ بالکل باڈی فٹ تھا۔ تو میں بھی بالکل کول محسوس کررہا تھا۔ انہوں نے میرے ہاتھ میں بیٹ دیا ہوا تھا اور لیزرلائٹ لگی ہوئی تھیں۔ مجھے کہا گیا کہ آپ نے یہاں سے نکلنا ہے وہاں سے نکلنا ہے اورشاٹ مارنی ہے ، میں نے کہا چلوجی، بڑا مزہ آرہا تھا ۔تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ میں بہت پرجوش ہوگیا۔شوٹ چل رہا تھا تو تھوڑی دیربعد میں مجھے نیچے کچھ ٹھنڈ محسوس ہونے لگی مجھے ذرا ہوا سی آئی۔میں نے کہا یار پتہ نہیں کیا ہے یہ،لیکن جب میں نے دیکھا تو شوٹنگ کا لباس تو نیچے سے اچھا خاصا پھٹ گیا تھا ۔