اسحاق ڈار کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے تحریک انصاف کی سندھ اسمبلی میں قرارداد
کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہٹانے کیلئے قرارداد جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو قرضوں میں جھونک دیا۔ وزیر خزانہ پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، انہیں فوری طور پر وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔