قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ، شعیب ملک اور محمد رضوان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے ڈھاکہ روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ، شعیب ملک اور محمد رضوان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں، حسن علی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے ،حسن علی نیشنل ٹی ٹونٹی کا ایک ہی میچ کھیل سکے تاہم وہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے۔اس ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک، عمران خان جونیئر اور رومان رئیس بھی شامل ہیں۔نوجوان وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے، محمد عامر بھی آج رات ڈھاکہ روانہ ہو جائیں گے جہاں انہیں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرنی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد کھلاڑی بنگلہ دیش پریمئیر میں شرکت کے لیئے ڈھاکہ روانہ ہوئے ۔پی سی بی نے کرکٹرز کو 13 دسمبر تک این او سی جاری کیئے ہو ئے ہیں ۔