قومی ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس نے فاٹا کو 41 رنز سے اور کراچی وائٹس نے راولپنڈی کو 14 رنز سے شکست دے دی، فاٹا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 172 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس نے فاٹا کو 41 رنز سے اور کراچی وائٹس نے راولپنڈی کو 14 رنز سے شکست دے دی، فاٹا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 172 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کپتان حماد اعظم کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، لاہور وائٹس کے سلمان بٹ 74 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کامران اکمل کو 29 گیندوں پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں جمعہ کو کھیلے گئے 13 ویں میچ میں لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کامران اکمل نے کپتان سلمان بٹ کے ساتھ مل کر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو 94 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، کامران کمل نے 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی، سمیع اسلم 11 اور عمر اکمل ایک رن بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد عامر یامین نے کپتان بٹ کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ میں 75 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 203 تک پہنچا دیا، عامر یامین 26 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سلمان بٹ نے 74 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے، سہیل اختر نے 2، حماد اعظم اور اوسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں فاٹا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 172 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، حماد اعظم کی 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، مختار احمد 30، نوید ملک 13، اویس ضیاء 9، خوشدل شاہ 16، سہیل اختر 18، آصف آفریدی 14، اوسامہ میر 2، محمد عرفان ٹو صفر اور ثمین گل 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، وہاب ریاض نے 3 جبکہ بلال آصف اور امید آصف نے دو، دو، عماد بٹ نے ایک وکٹ لی۔ دوسرے میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی وائٹس نے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں پر 178 رنز بنائے اسد شفیق 72 شاہد یوسف 21 اکبر الرحمان اور انور علی نے 15,15 سکور کیا ۔ کپتان سرفراز احمد 30 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ لپنڈی کے محمد عرفان 2 سہیل تنویر‘ محمد عباس اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لپنڈی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 164 رنز بنا پائی۔ً عمر امین 28 افتخار احمد 25 سہیل تنویر اور عمیر مسعود 24,24 فواد عالم نے 20 سکور کیا۔ راولپنڈی کے انور علی 4 رومان رئیس اور اعظم حسین 2,2 تابش خان نے ایک وکٹ حاصل کی اسد شفیق پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔